Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایران نے جنگ ٹالنے کیلئے ہر راستہ تلاش کیا: صدر پزشکیان

ایران نے جنگ ٹالنے کیلئے ہر راستہ تلاش کیا: صدر پزشکیان

تہران ،21مئی (ہ س )۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاسداری کی اور جنگ کو ٹالنے کے لیے ہر راستہ تلاش کیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جبر کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی خواہش وہم کے سوا کچھ نہیں ہے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سفارتکاری میں ایک دوسرے کا احترام کرنا جنگ کرنے سے زیادہ سمجھداری، محفوظ اور دیرپا طریقہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ایران دو عالمی دہشت گرد افواج کے خلاف ایک تاریخی اور منفرد مزاحمت کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ نے ایرانی حکام پر پہلے سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu