Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ڈاکٹر مریم فاطمہ نے بین الاقوامی کانفرنس میں آن لائن خطبہ دیا

ڈاکٹر مریم فاطمہ نے بین الاقوامی کانفرنس میں آن لائن خطبہ دیا

ڈاکٹر مریم فاطمہ نے بین الاقوامی کانفرنس میں آن لائن خطبہ دیا

علی گڑھ، 21 مئی (ہ س)۔ فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ہوم سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مریم فاطمہ نے اسکالرز نیٹ ورک فار ریسرچ اینڈ انوویشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسمارٹ کانفرنس آن پریسیژن ایگریکلچر اینڈ اسمارٹ فارمنگ ٹکنالوجیز (آئی سی پی اے ایس ایف ٹی-26) میں آن لائن کلیدی خطبہ پیش کیا۔

ڈاکٹر فاطمہ نے ''بچے، کمیونٹیز اور پائیداری: اسمارٹ زراعت اور انسانی ترقی کے انضمام کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول'' موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم معاشروں اور صحت مند نسلوں کی تشکیل کے لیے اسمارٹ زراعت اور پائیدار زرعی طریقوں کو انسانی ترقی کے ساتھ مربوط کرنا نہایت ضروری ہے۔

انھوں نے غذائیت سے ہم آہنگ زرعی نظام، پائیدار اناج پیداوار، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق کاشت کے طریقوں کی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے خواتین، نوجوانوں اور کمیونٹی کی شمولیت کو پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا اور زراعت، غذائیت، صحت عامہ اور ماحولیاتی علوم کے درمیان بین شعبہ جاتی اشتراک و تعاون کی وکالت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu