Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے خواتین کے لئے خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا

اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے خواتین کے لئے خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا

اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے خواتین کے لئے خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا

علی گڑھ، 21 مئی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی جانب سے ماہواری ہائیجین ڈے 2026 کے موقع پر صدر شعبہ پروفیسر عظمیٰ ارم کی سرپرستی میں ویمن آف وزڈم کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ۔

اس موقع پر بایوگرافی پرزنٹیشن مقابلہ میں 6 ٹیموں نے ممتاز شخصیات کی زندگی اور خدمات کو اجاگر کیا۔ ان شخصیات میں ڈاکٹر آنندی بائی جوشی، ڈاکٹر جیسیلا پرل، ڈاکٹر متھولکشمی ریڈی، آشا کارکن لکشمی مرمو، انرچا، لوسی ، بیٹسی اور ڈاکٹر رانی بنگ شامل تھیں۔ طلبہ نے خواتین کی اختیار دہی، صحت عامہ اور سماجی بیداری جیسے موضوعات پر پرزنٹیشن اور کردار نگاری کے ذریعہ حاضرین کو اہم معلومات فراہم کیں۔ مقابلے کے ججوں کے پینل میں شعبہ فزیالوجی کی پروفیسر سنگیتا سنگھل، شعبہ فارماکولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، اور شعبہ اناٹومی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نیما عثمان شامل تھیں۔

مقابلے میں ایم بی بی ایس 2024 بیچ کی سواتی سنگھ، عالیہ حسین اور خالدہ زینت نے پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ انیکا رومان راہی، فرح دیبا اور فیضان اختر دوسرے مقام پر رہے۔ شفا فاطمہ، وریشہ اور سمرہ شعیب نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ بی ڈی ایس 2024 بیچ کی فائزہ نعمان اور ایم بی بی ایس 2025 بیچ کی عریشہ تسنیم کو حوصلہ افزائی انعامات سے نوازا گیا۔ شرکاء اور ججوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ آخر میں پروفیسر عظمیٰ ارم نے اظہارِ تشکر کیا۔ شعبہ کی جانب سے پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر یووراج سنگھ (جے آر) نے کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu