Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اگلے ماہ تجارتی بات چیت کے لیے ہندوستان کا دورہ کر سکتی ہے امریکی ٹیم : پیوش گوئل

اگلے ماہ تجارتی بات چیت کے لیے ہندوستان کا دورہ کر سکتی ہے امریکی ٹیم : پیوش گوئل

۔کہا- حکومت بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر نظر رکھے ہوئے ہے، اقدامات پر غور وخوض جاری

نئی دہلی، 21 مئی (ہ س)۔ مرکزی تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے جمعرات کو کہا کہ ایک امریکی وفد دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) بات چیت کے لئے اگلے ماہ ہندوستان کا دورہ کر سکتا ہے۔ پیوش گوئل کا بیان ایسے وقت میں اہم سمجھا جا رہا ہے جب ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ہندوستانی فریق نے اپریل میں واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ہم منصبوں کے ساتھ آمنے سامنے میٹنگ کی تھی۔

پیوش گوئل نے نئی دہلی میں منعقدہ امریکن چیمبر آف کامرس (ایم چیم) کی سالانہ لیڈر شپ سمٹ کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تجارتی ٹیم کے ہندوستان کے دورے کا منصوبہ ہے لیکن امریکہ کے چیف تجارتی مذاکرات کار کی اس دورے میں شمولیت کا امکان فی الحال نظر نہیں آرہا ہے۔ پیوش گوئل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ان کے ساتھ نہیں آرہے ہیں لیکن ٹیم کے اگلے ماہ ہندوستان کے دورے کا منصوبہ ضرور ہے۔

روپے کی گراوٹ کے تناظر میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے (سی اے ڈی ) کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کے اضافی اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر، مرکزی وزیر تجارت اور صنعت نے کہا، "ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری محکمے ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ کئی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ عالمی صورتحال چیلنجنگ ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ان مشکل وقتوں میں بھی کامیاب ہوں گے۔ گوئل نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے اور ہندوستان میں صلاحیت ہے۔" وزیر اعظم نے حال ہی میں ایک بہت کامیاب دورہ بھی کیا، جس میں تین بین الاقوامی اعزازات سے انہیں نوازا گیا۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیا ہے؟

سی اے ڈی اس وقت بڑھتا ہے جب ایک مقررہ مدت کے دوران درآمد شدہ سامان اور خدمات اور دیگر ادائیگیوں کی کل قیمت، برآمد شدہ سامان اور خدمات اور دیگر رسیدوں کی کل قیمت سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ 2 مارچ کو ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں ہندوستان کا سی اے ڈی بڑھ کر 13.2 ارب امریکی ڈالر (جی ڈی پی کا 1.3 فیصد) ہو گیا، جو کہ اس کے پچھلے سال کی اسی مدت میں 11.3 ارب امریکی ڈالر تھا۔ اس کی بنیادی وجہ امریکہ کو برآمدات میں کمی کی وجہ سے بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ہے۔ اپریل سے دسمبر 2025 کے دوران سی اے ڈی کم ہو کر 30.1 ارب ڈالر (جی ڈی پی کا 1 فیصد) رہ گیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 36.6 ارب ڈالر (1.3 فیصد) تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu