Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ڈوڈہ کے عسر علاقے میں کار حادثے کا شکار

ڈوڈہ کے عسر علاقے میں کار حادثے کا شکار

ڈوڈہ کے عسر علاقے میں کار حادثے کا شکار

جموں، 22 مئی (ہ س)۔ جموں سے ترون ڈوڈہ کی جانب جا رہی ایک سوئفٹ کار جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عسّر کے قریب کنڈیری نالہ چرچ کے پاس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ رات تقریباً 11:55 بجے پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی الخیر آرگنائزیشن کے رضاکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے پرائمری ہیلتھ سینٹر عسّر منتقل کیا۔

ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت شفقَت زرگر ولد اشرف زرگر، سائمہ زوجہ شفقَت زرگر اور عریب ولد امتیاز احمد سکنہ ترون ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu