Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وائلڈ لائف کی ٹیم نے جال میں پھنسے دو سانپوں کو ریسکیو کیا۔

وائلڈ لائف کی ٹیم نے جال میں پھنسے دو سانپوں کو ریسکیو کیا۔

جموں, 22 مئی (ہ س)محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی ٹیم نے راجوری میں ایک جال میں پھنسے دو سانپوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچا لیا۔ حکام کے مطابق دونوں سانپ زخمی حالت میں پائے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے دسال مارکیٹ، راجوری کے نزدیک دو سانپوں کو جال میں پھنسا ہوا دیکھا، جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی ٹیم فوری طور موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔محکمہ کی ٹیم نے دونوں "رائل اسنیک" کو احتیاط کے ساتھ جال سے آزاد کیا۔ حکام کے مطابق سانپ زخمی تھے، تاہم ابتدائی دیکھ بھال کے بعد انہیں قریبی جنگلاتی علاقے میں محفوظ طریقے سے چھوڑ دیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنگلی حیات نظر آنے کی صورت میں فوری طور متعلقہ محکمہ کو اطلاع دیں تاکہ جانوروں اور انسانوں دونوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu