Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

گاندربل میں نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر، دو زخمی

سرینگر 22 مئی (ہ س)۔ جمعہ کو گاندربل ضلع میں بریانی ہٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے پلسر موٹرسائیکل جس کا رجسٹریشن نمبر JK016-7309 تھا، کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت فیروز احمد گورو ولد غلام محی الدین گورو ساکنہ گنگرہامہ گاندربل اور لطیف احمد چوپان ولد علی محمد چوپان ساکنہ گنگرہامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی عمریں 35 سال کے لگ بھگ ہیں۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم، فیروز احمد گورو کی تشویشناک حالت کے پیش نظر، بعد میں انہیں خصوصی علاج کے لیے سکمز صورہ ریفر کر دیا گیا۔

دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu