Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سوئیگی کو اے او اے میں تبدیلیوں کے لیےضروری شیئر ہولڈر کی منظوری نہیں ملی

سوئیگی کو اے او اے میں تبدیلیوں کے لیےضروری شیئر ہولڈر کی منظوری نہیں ملی

نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ آن لائن کھانے اور مشروبات کی ترسیل کرنے والی کمپنی سوئیگی کوہندوستانی ملکیت اور کنٹرول شدہ کمپنی (آئی او سی سی) کے طور پر اہل ہونے کے لئے اپنے کارپوریٹ ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لئے ضروری شیئر ہولڈر کی منظوری نہیں مل سکی ہے۔

کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی فائلنگ میں کہا کہ کمپنی کے آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن (اے او اے) میں ترمیم کی تجویز کو شیئرہولڈرس کی جانب سے 72.35 فیصد حمایت حاصل ہوئی، جو مطلوبہ حد سے 2.65 فیصد کم ہے۔ کمپنی نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ای ووٹنگ کے عمل کو اپنایا تھا۔ تجویز میں اے او اے میں ترامیم اور رینن ڈی کاسترو آلویز پنٹو کی بطور غیر ایگزیکٹو، غیر آزاد نامزد ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری مانگی گئی تھی۔

خصوصی قرارداد کے نتائج کا جواب دیتے ہوئے، سوئیگی کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ سوئیگی قرارداد کے نتائج کو قبول کرتی ہے، جس نے 72.35 فیصد شیئر ہولڈر کی منظوری حاصل کی، جو مطلوبہ حد سے 2.65 فیصد کم ہے۔ تاہم، اس کی تقرری کی تجویز 98.98 فیصد اکثریت کے ساتھ منظور کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی اور مثبت نتائج کی جانب کام کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کے تحت، کسی کمپنی کو فی الحال ہندوستانی ملکیت اور کنٹرول میں اسی وقت سمجھا جاتا ہے جب یہ ہندوستانی شہریوں یا اہل ہندوستانی اداروں کی ملکیت اور کنٹرول میں ہو۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل اور نامزدگی کے نظام کے ذریعے گھریلو کنٹرول کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu