Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

دروزہ پراندھا دھنگ فائرنگ، نوجوان کے قتل سے گاؤں میں خوف وہراس

سیوان، 24 مئی (ہ س)۔ ضلع کے نوتن تھانہ علاقہ کے رام پور گاؤں میں ہفتہ کی رات تقریباً ساڑھے 8بجے بدمعاشوں نے دروازے پر پہنچے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کرک دیا۔

متوفی کی شناخت 23 سالہ گولی انصاری ولد نصر اللہ انصاری کے طور پر ہوئی ہے ۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ادھر واقعہ سے ناراض لوگوں نے اتوار کی صبح نوتن جگدیش پور سڑک کو جام کر کے ایس پی کو بلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اہل خانہ نے بتایا کہ بلیٹ انصاری ہفتہ کی رات اپنے دروازے پر کھڑا تھا۔اسی دوران درجنوں نوجوان وہاں پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ اہل خانہ نے اسے علاج کے لیے صدر اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کردیا۔ اہل خانہ اسے علاج کے لیے پٹنہ لے جا رہے تھے لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور ملوث جرائم پیشوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ادھر نوجوان کی موت کے بعد خاندان اور گاؤں میںغم کیلہر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu