Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ایبولا پر مرکزی حکومت کا بھارتی شہریوں کو کانگو، یوگانڈا اور جنوبی سوڈان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ

ایبولا پر مرکزی حکومت کا بھارتی شہریوں کو کانگو، یوگانڈا اور جنوبی سوڈان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ

نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ایبولا سے متاثرہ ممالک میں بدلتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سفارشات کے مطابق تمام ہندوستانی شہریوں کو اگلی اطلاع تک کانگو، یوگانڈا اور جنوبی سوڈان کے غیر ضروری سفر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ کانگو، یوگانڈا اور اس کی سرحد سے متصل جنوبی سوڈان اور دیگر ممالک میں بیماری پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

وزارتِ صحت نے یہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق ہندوستانی شہری جو فی الحال ان ممالک میں رہ رہے ہیں یا سفر کر رہے ہیں، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ عوامی صحت کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں اور اضافی احتیاط برتیں۔ ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی کمیٹی نے 22 مئی کو آمد کے داخلی راستوں پر بیماری کی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ عارضی سفارشات جاری کیں۔ ان سفارشات میں ''بونڈی بوگیو وائرس پائے جانے والے علاقوں کا سفر نہ کرنے'' کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

ہندوستان میں بونڈی بوگیو وائرس اسٹربن کی وجہ سے ہونے والی ایبولا بیماری کا اب تک کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ایبولا مرض ایک وائرل ہیمرجک بخار ہے، جو ایبولا وائرس کے 'بونڈی بوگیو' اسٹرین کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ایک سنگین بیماری ہے، جس میں شرحِ اموات کافی زیادہ ہے۔ فی الحال بونڈی بوگیو اسٹرین کے سبب ہونے والے ایبولا مرض کی روک تھام یا علاج کے لیے کسی بھی ٹیکے یا مخصوص علاج کو منظوری نہیں دی گئی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے بین الاقوامی صحت قوانین، 2005 کے تحت 17 مئی کو اس صورتحال کو ''بین الاقوامی تشویش کی عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال'' قرار دیا تھا۔ افریقن سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے بھی ڈیموکریٹک ریپبلک آف دی کانگو اور یوگانڈا کو متاثر کرنے والے بونڈی بوگیو اسٹرین ایبولا وائرس کے موجودہ پھیلاو کو باضابطہ طور پر ''براعظمی سیکورٹی کی عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال'' قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu