
کامروپ (آسام)، 24 مئی (ہ س)۔ پلاش باڑی کے بازار پارہ علاقے میں ہفتہ کی رات پیش آنے والے ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار بائیک سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ تین نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور نوجوان کو علاج کے لیے گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ) لے جایا گیا، جہاں وہ بھی طبی امداد کے دوران چل بسا۔ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔
مہلوکین کی شناخت جیوتی کلیتا، نکھل داس اور چندن جانا کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ درج کرنے کے وقت چوتھے مقتول کی شناخت کی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد

