Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیئف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی بارش

روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیئف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی بارش

کیئف،24مئی (ہ س)۔یوکرینی دارالحکومت کیئف اور دیگر شہروں کو اتوار کے روز علی الصبح روس کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کے ایک بڑے اور مشترکہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جو گذشتہ کئی ہفتوں کے دوران ہونے والی شدید ترین فضائی ضربات میں سے ایک ہے۔العربیہ کے نامہ نگار نے مطلع کیا ہے کہ روس نے میزائلوں اور ڈرونز سے ایک شدید حملہ کیا ہے جس میں کیئف اور بیشتر یوکرینی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یوکرینی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت پر بیلسٹک میزائلوں سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق روس نے اس حملے میں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے امتزاج کے ساتھ ساتھ ہائپر سونک خنجر میزائل اور اوریشنک میزائل بھی استعمال کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی ایک خاتون صحافی کے مطابق حکام کی جانب سے روس کے ایک بڑے حملے کا الرٹ جاری کیے جانے کے بعد کییف میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔کیئف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تیاتشنیو نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ دارالحکومت پر ایک بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا جا رہا ہے، مزید حملوں کا بھی امکان ہے، لہذا آپ سب پناہ گاہوں میں رہیں۔یہ کشیدگی یوکرین کی ان تنبیہات کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ملک کے مشرقی حصوں میں کئی محاذوں پر لڑائی جاری رہنے کے سائے میں ماسکو بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔یوکرینی حکام نے ابھی تک جانی نقصانات یا تباہی کے حجم کے بارے میں کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں جبکہ فضائی دفاعی نظام حملوں کی متواتر لہروں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ یہ بمباری حالیہ عرصے کے دوران کییف کو نشانہ بنانے والے سب سے بڑے مشترکہ فضائی حملوں میں سے ایک ہے، یہ صورتحال ماسکو اور کیئف کے درمیان فوجی تصادم میں ایک ایسے وقت پر شدت کو ظاہر کرتی ہے جب مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مغربی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu