
کاٹھمنڈو، 24 مئی (ہ س) ۔
نیپال کی برسراقتدارراشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے صدر روی لامیچھانے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ بالیندر شاہ کی قیادت میں آر ایس پی کی حکومت بنانے کے بعد سے لامیچھانے ہندوستان کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہوں گے۔ وہ ہندوستان کی وزارت خارجہ کی دعوت پر اگلے ہفتے دہلی کا دورہ کرنے والے ہیں۔
1سے 2 جون کو طے شدہ اس دورے کے دوران، لامیچھانے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ تاہم اس اعلیٰ سطحی ملاقات کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ آر ایس پی کے رہنماو¿ں نے اطلاع دی ہے کہ لامیچھانے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر، دیگر وزراءاور خارجہ سکریٹری وکرم مصری سمیت کئی سینئر عہدیداروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
چونکہ یہ دورہ پارٹی سطح کا ہے، اس لیے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈ کوارٹر میں ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ وہ وہاں بی جے پی صدر نتن نوین سے بھی ملاقات کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

