
لکھنو، 24 مئی (ہ س)۔ لکھنو کی میئر سشما کھرکوال نے اتوار کو میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں فیض اللہ گنج وارڈ سے للت کشور تیواری کو عہدے کا حلف دلایا۔ ہائی کورٹ میں مقدمہ جیتنے کے بعد میئر سشما کھروال نے ایس پی کونسلر للت کشور تیواری کو عہدے کا حلف دلایا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر گورو کمار اور دیگر افسران موجود تھے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے للت کشور تیواری کو حلف دلانے میں ناکام رہنے پر لکھنو کی میئر سشما کھرکوال کے تمام مالی اختیارات ضبط کر لیے تھے۔ اس کے بعد میئر نے اتوار کو ایس پی کونسلر کو حلف دلایا۔
2023 کے شہری انتخابات میں ایس پی امیدوار للت کشور تیواری بی جے پی امیدوار پردیپ شکلا سے ہار گئے تھے۔ شکلا نے اپنے حلف نامے میں اپنی دوسری شادی کو چھپایا تھا۔ حلف نامے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔ بالآخر عدالت نے پردیپ شکلا کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے للت کو کونسلر قرار دینے کا حکم دیا۔ کونسلر للت کشور تیواری نے ہائی کورٹ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف ملا ہے میں عوامی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کروں گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

