Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ٹنڈی میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول اور مکانات تباہ کر دیے

ٹنڈی میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول اور مکانات تباہ کر دیے

دھنباد، 24 مئی (ہ س) ۔دھنباد ضلع کے ٹنڈی بلاک علاقے میں جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے۔ تقریباً 35 ہاتھیوں کا ایک جھنڈ ہفتہ کی رات دیر گئے جاتاکھوٹی پنچایت کے دالوگوڈا گاوں میں داخل ہوگیا۔

ہاتھیوں نے سب سے پہلے ایک اسکول کو نقصان پہنچایا اور وہاں رکھے ہوئے مڈڈے میل کے کھانے کے اناج کو کھا لیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک دیہاتی کا گھر تباہ کر دیا۔

ہاتھیوں کے اچانک حملے سے گاوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے گھروں سے بھاگے۔ اطلاع ملتے ہی مشعل بردار پہنچے اور کافی کوشش کے بعد ہاتھیوں کے غول کو گاوں سے بھگا یا۔

واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور گاوں والے رات بھر جاگنے اور چوکس رہنے پر مجبور ہیں۔

35 جنگلی ہاتھیوں کا ایک جھنڈ سنیچر کی دیر رات ٹنڈی تھانہ علاقے کے جاتاکھوٹی پنچایت کے دالوگوڈا گاو¿ں میں داخل ہوگیا۔ ہاتھیوں نے سب سے پہلے رنگامٹیا اسکول کو نشانہ بنایا۔ اسکول کے دروازے اور دیوار کو توڑ دیا اور وہاں ذخیرہ شدہ مڈڈے میل کے کھانے کے اناج کو کھا گئے۔

اس کے بعد ہاتھیوں کا جھنڈ گاوں کے رہائشی رام لال مرمو کے گھر تک پہنچا اور اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔ گھر کے تمام افراد اس وقت سو رہے تھے۔ ہاتھیوں کے اچانک داخل ہونے سے خاندان میں کہرام مچ گیا۔ خواتین نے اپنے بچوں کو گود میں لیکربھاگ کرکسی طرح جان بچائی ۔

متاثرین رام لال مرمو اور ان کی اہلیہ چندولی مرمو نے بتایا کہ اس سال جنوری میں بھی ہاتھیوں نے ان کا گھر تباہ کر دیا تھا۔ خاندان ابھی اس نقصان سے نکلا بھی نہیںتھا کہ وہ دوبارہ تباہ ہو گئے۔ ہاتھیوں نے گھر میں رکھے ہوئے تقریباً 10 سے 12 من دھان اور 4 سے 5 من چاول بھی کھا لیے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مشعل بردار جائے وقوعہ پر پہنچے اور کافی مشقت کے بعدمشعلوں سے ہاتھیوں کو گاوں سے باہر نکالنے میں کا میابی حاصل کی۔ فی الحال گاوں والوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu