Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
''ہرا گمچھا ہو نیلا گمچھا''  اس طرح کے بیانات وزیر اعلی کے عہدے پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا : تیجسوی یادو

''ہرا گمچھا ہو نیلا گمچھا'' اس طرح کے بیانات وزیر اعلی کے عہدے پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا : تیجسوی یادو

پٹنہ، 24 مئی (ہ س)۔ بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نےاتوار کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے حالیہ بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ''ہرا گمچھا ہو نیلا گمچھا'' اس طرح کے بیانات وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ اس طرح کے بیانات حکومت کی ذہنیت کو ظاہر کرتاہے اور اقتدار میں رہنے والوں کے اندر نفرت کی حد تک ظاہر کرتے ہیں۔تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں لوگوں کو ذات، رنگ اور شناخت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن بہار کے لوگ اب سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور آئندہ بھی جواب دیں گے۔ ریاست کے عوام ترقی، روزگار، مہنگائی جیسے مسائل پر جواب چاہتے ہیں، لیکن حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے میں مصروف ہے۔تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ بہار میں بے روزگاری اور مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی ہیں اور غریب خاندان مالی بحران کا شکار ہیں۔ اس کے باوجود حکومت صرف بیان بازی اور سیاسی الزامات میں مصروف ہے۔ خواتین کے لیے مالی امداد، بزرگوں کے لیے پنشن اور نوجوانوں کے لیے نوکریاں جیسے وعدے اب پورے نہیں ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ بہار حکومت کے پاس کوئی پیسہ نہیں بچا ہے۔ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے پہلے حکومت سے سوالات پوچھے تھے جیسے خواتین کو دوسری قسط کب دی جائے گی، انہیں پنشن کی رقم کب ملے گی، اور عام لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔ لیکن حکومت ان مسائل کا جواب دینے کے بجائے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت بجلی کے شرحوںمیں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، جس سے عام لوگوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ انتخابات کے دوران عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے گئے لیکن اب حکومت ان وعدوں سے پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu