چنڈی گڑھ، 24 مئی (ہ س) ۔ہریانہ کے ہانسی میں کل رات سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ہانسی کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ مرنے والوں کی شناخت بھٹلا گاو¿ں کے رہنے والے دھرم ویر (40)، راجیش (40) اور اشوک (35) کے طور پر ہوئی ہے۔
ہانسی پولیس کے مطابق حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹر سائیکل کار سے بہت دور جاکرگری اور کار کے دونوں ایئر بیگز کھل گئے۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے تینوں شدید زخمی نوجوانوں کو ہانسی جنرل اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سدانند نے بتایا کہ پولس معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ حادثے کے صحیح حالات کا ابھی تک پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
