Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
این ڈی ایم سی نے 'ایک پیڑ ماں کے نام ' کے نعرے کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد کیا

این ڈی ایم سی نے 'ایک پیڑ ماں کے نام ' کے نعرے کے تحت شجر کاری مہم کا انعقاد کیا

نئی دہلی، 24 مئی (ہ س)۔ نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل نے 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے ایک حصے کے طور پر منعقد شجر کاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی مہم نہیں ہے بلکہ جذباتی اور سماجی ذمہ داری سے جڑی ایک عوامی تحریک ہے۔ درخت لگانا آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے اور یہ مادر فطرت کے لیے احترام کا اظہار کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔

این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین چہل نے اتوار کو جورباغ میں این ڈی ایم سی ہاو ¿سنگ کمپلیکس 'امرت کال نواس' میں 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے ایک حصے کے طور پر درخت لگانے کی تقریب کی قیادت کی۔ تقریب میں مقامی رہائشیوں، آر ڈبلیو اے کے ممبران، عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کرتے ہوئے اپنی ماو ¿ں کے نام پر درخت لگائے۔ چہل نے کہا کہ این ڈی ایم سی نے اتوار کے ایک وقفے کے بغیر مسلسل 25 ہفتوں تک اس مہم کو جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار پروگراموں کے علاوہ این ڈی ایم سی مختلف یونیورسٹیوں، سفارت خانوں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم بھی چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کو عوامی شراکت کے ذریعے سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست بنایا جا رہا ہے۔ چاہل نے کہا کہ این ڈی ایم سی نے پورے سال کے لیے ایک گرین کیلنڈر تیار کیا ہے، جس کے تحت ہر اتوار کو نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں شجرکاری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ گارڈن، ہیلتھ، سول، سینی ٹیشن، روڈ، واٹر سپلائی، ڈرینج اور بجلی کے محکمے مشترکہ طور پر لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 جون کو ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر این ڈی ایم سی ایک خصوصی درخت لگانے کا پروگرام منعقد کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu