
احمد آباد، 24 مئی (ہ س)۔ ' فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل ' کے 75 ویں ایڈیشن میں اتوار کو ملک بھر میں 8,000 سے زیادہ مقامات پر بڑے پیمانے پر شرکت دیکھنے میں آئی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی اور بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ ہزاروں سائیکل سواروں اور فٹنس کے شوقینوں نے احمد آباد، گجرات کے سابرمتی ریور فرنٹ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں شرکت کی۔
احمد آباد میں یوگا اور زومبا پرفارمنس کے ساتھ 5 کلومیٹر کی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس نے سابرمتی ریور فرنٹ کو فٹنس، ثقافت اور ہندوستان کی کھیلوں کی ترقی کے جشن میں بدل دیا۔ تقریب کی ایک اہم خاص بات ڈاکٹر منڈاویہ کے ذریعہ دولت مشترکہ کھیلوں کی تھیم والی خصوصی نمائش کا افتتاح تھا، جس میں ہندوستان کی کھیلوں کی کامیابیوں، کھیلو انڈیا مشن کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور 2030 میں دولت مشترکہ کھیلوں کی قیادت میں ملک کے پھیلتے ہوئے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو دکھایا گیا تھا۔
اس تقریب میں پکل بال، باکس کرکٹ، والی بال اور ٹگ آف وار سمیت متعدد دلکش سرگرمیاں بھی شامل تھیں، جو ہر عمر کے گروپوں کے شرکاء کے لیے ایک تہوار کا ماحول یسا تھا۔ ایک اور خاص بات گربا کی روایتی انداز کو یوگا کی سائنس کے ساتھ ملانے والی ایک منفرد پرفارمنس تھی، جسے معروف آرٹسٹ انیش رنگریز نے پیش کیا۔ مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ڈاکٹر پون کمار نے صحت مندانہ مشاورت اور رہنمائی کے سیشنوں کے ذریعے شرکاءسے بات چیت کی، جس میں مجموعی فٹنس اور صحت مند زندگی کو فروغ دیا گیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، آج ایک خاص موقع ہے کیونکہ ہم 'فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل' اور کامن ویلتھ گیمز کے 75ویں ایڈیشن دونوں منا رہے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ گجرات 2030 میں دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرے گا اور اس سے بھی زیادہ ہزاروں لوگوں کو صبح سویرے ایک ساتھ آتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم واقعی وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت کے وژن کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو ہر شہری کو فٹنس اور صحت مند زندگی کو ترجیح دینی ہوگی۔ سائیکلنگ صرف ورزش نہیں ہے، یہ ایک تحریک ہے۔ یہ ہمیں فٹ رکھتا ہے، آلودگی کو کم کرتا ہے اور ایندھن کو بچانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وزیر اعظم کے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے مطالبے سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے کہا، آج پورا احمد آباد شہر ' فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل ' کے لیے زندہ ہو گیا، اور مجھے گجرات کے لوگوں کی طرف سے اس طرح کا زبردست ردعمل دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہزاروں شہری صبح سویرے فٹنس اور کھیلوں کے لیے نکل آئے، جوصحت مند زندگی کے لیے بڑھتی ہوئی بیداری اور جوش کو ظاہر کرتا ہے۔
اداکار اور فٹ انڈیا کے آئیکون آیوشمان کھرانہ نے کہا، میں آج یہاں ہر عمر کے لوگوں کواتنی توانائی کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ فٹ انڈیا اور آنے والے کامن ویلتھ گیمز 2030 کے درمیان تعاون خوبصورت ہے کیونکہ یہ نوجوان ہندوستانیوں کے درمیان کھیلوں کی ثقافت کوفروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ سنڈے آن سائکل مستقبل کیلئے بہت ہی اچھا اور دلچسپ اقدام ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

