Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ٹویشا شرما موت معاملہ: دہلی ایمس کی ٹیم نے کیا دوبارہ پوسٹ مارٹم

ٹویشا شرما موت معاملہ: دہلی ایمس کی ٹیم نے کیا دوبارہ پوسٹ مارٹم

بھوپال، 24 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اداکارہ اور ماڈل ٹویشا شرما کی لاش کا اتوار کے روز دہلی ایمس کی 4 رکنی ٹیم نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا۔ بھوپال ایمس میں دوبارہ پوسٹ مارٹم تقریباً 3 گھنٹے تک چلا۔ اس دوران بھوپال ایمس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات رہے۔ ایمس احاطے کے مارچوری کے آس پاس بھاری پولیس فورس تعینات رہی۔

دہلی ایمس سے آئی میڈیکل ٹیم نے اتوار کے روز ٹویشا شرما کی لاش کا بھوپال ایمس میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پوسٹ مارٹم کے عمل کے بعد لاش ورثاء کے سپرد کرنے کی کارروائی کی گئی۔ سرد خانے میں ضروری دستاویزی اور قانونی تیاریاں پوری ہو چکی ہیں۔ موقع پر ٹویشا کے بھائی میجر ہرشیت شرما اور خاندان کے دیگر اراکین ایمس احاطے میں موجود ہیں۔ اہل خانہ مسلسل پورے عمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بھوپال ایمس میں لاش سپرد کرنے کا عمل پورا ہونے کے بعد ٹویشا شرما کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جائے گا۔ ایمس سرد خانے کے باہر میت گاڑی آ گئی ہے۔ ٹویشا کی آخری رسومات شام تقریباً پانچ بجے بھوپال کے بھدبھدا شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی، جہاں خاندان اور قریبی لوگ موجود رہیں گے۔ مذہبی رسوم و رواج کے ساتھ ٹویشا کو آخری الوداع کہا جائے گا۔

دہلی ایمس کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم نے ٹویشا شرما کی لاش کا تقریباً تین گھنٹے میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا۔ اس دوران کئی پہلووں کی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔ پوسٹ مارٹم پورا ہونے کے بعد میڈیکل ٹیم اپنے ساتھ تین باکسوں میں شواہد اور سیمپل لے کر روانہ ہوئی ہے، جنہیں آگے کی جانچ اور تجزیے کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔ ادھر، ٹویشا شرما کی آخری یاترا کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ارتھی سجانے کے لیے پھول لائے گئے ہیں۔ اہل خانہ آخری رسومات کے انتظام میں جٹے ہوئے ہیں۔ ٹویشا کی ارتھی سجنے سے پہلے ان کی ماں رو رہی تھیں، جنہیں اہل خانہ سنبھالتے ہوئے نظر آئے۔ خاندان اور قریبی لوگ انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کرتے رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu