Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

شیوسینا یو بی ٹی کے کئی عہدیدار بی جے پی میں شامل

ممبئی، 24 مئی (ہ س)۔ شیوسینا یو بی ٹی کے کئی عہدیدار اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی مہاراشٹر کے صدر رویندر چوہان نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو مناسب احترام اور ذمہ داری دی جائے گی۔واشیم ضلع میں شیوسینا یو بی ٹی کے ضلع صدرسریش ماپاری نے اپنے حامی عہدیداروں کے ساتھ ہفتہ کو پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد اتوار کو سریش ماپاری تقریباً 150 عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ممبئی میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر پہنچے اور باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان نے کہا کہ یہ تمام عہدیدار وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں اور پارٹی ان کے اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جس نے ملک کو عالمی سطح پر وقار دلایا ہے اور یہ پارٹی محنت کش طبقے، کسانوں اور سماج کے نچلے طبقات کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔رویندر چوہان نے یقین دلایا کہ بی جے پی سماج کے محروم اور کمزور طبقات کو انصاف دلانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu