
کولکاتہ، 24 مئی (ہ س)۔
مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع میں مشتبہ غیر قانونی بنگلہ دیشیوں اور ملک بدری کے منتظر غیر ملکی قیدیوں کے لیے 'ہولڈنگ سینٹر' قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 23 مئی کو جاری کردہ ایک حکم میں، ریاست کے محکمہ داخلہ اور پہاڑی امور کی غیر ملکی شاخ نے ضلعی انتظامیہ کو ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کی ہدایت دی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، ان مراکز کو عارضی طور پر ایسے غیر ملکی شہریوں کو رہنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جن پر شبہ ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں یا جن کی ملک بدری کی کارروائی جاری ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق اٹھایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی شوبھیندو ادھیکاری نے حال ہی میں ریاست میں ڈٹیکٹ،ڈلیٹ اینڈ ڈی پورٹ پالیسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔ اس انتظامی حکم کو حکومت کی سخت انسداد دراندازی پالیسی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
اس حکم نامے میں گزشتہ سال مرکزی وزارت داخلہ کی ایک سفارش کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں بنگلہ دیشی شہریوں اور ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے روہنگیا باشندوں سے نمٹنے کے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرفتار غیر ملکیوں اور ملک بدری کے منتظر غیر ملکی قیدیوں کے لیے ہولڈنگ سینٹرز قائم کریں جب تک کہ ان کی وطن واپسی مکمل نہ ہو جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

