Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سیرتِ نبوی انسانیت کے لیے مکمل ضابط حیات: سلیم اللہ خان

سیرتِ نبوی انسانیت کے لیے مکمل ضابط حیات: سلیم اللہ خان

سیما پوری میں روح پرور سیرت النبی پروگرام، نوجوانوں کو اسوہ رسول اپنانے کی تلقین

نئی دہلی،24مئی (ہ س)۔

شاہدرہ ضلع کی سیما پوری یونٹ کے زیرِ اہتمام بروز اتوار "سیرت± النبی " کے عنوان پر ایک پ±روقار، روح پرور اور فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے معززین، نوجوانوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 40 افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا ماحول نہایت پ±رسکون، علمی اور روحانی رہا، جہاں شرکاءنے بڑی توجہ اور انہماک کے ساتھ مقررین کے خطابات سماعت کیے۔

اس موقع پر امیرِ حلقہ دہلی جناب سلیم اللہ خان صاحب نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ نبی اکرم کی سیرتِ طیبہ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا جن مسائل، بے چینی، نفرت اور اخلاقی زوال کا شکار ہے، ان تمام کا حل تعلیماتِ نبوی میں موجود ہے۔ اگر انسان سچائی، عدل، امانت، صبر، رحم دلی اور بھائی چارے جیسی صفات کو اپنی زندگی میں شامل کرلے تو معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہنے اپنی عملی زندگی کے ذریعے انسانوں کو محبت، برداشت، خیر خواہی اور خدمتِ خلق کا درس دیا۔ آپ نے کمزوروں، یتیموں، عورتوں اور محتاجوں کے حقوق کی حفاظت کا ایسا نظام پیش کیا جس کی مثال تاریخِ عالم میں نہیں ملتی۔ سلیم اللہ خان صاحب نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیرتِ نبوی کا گہرا مطالعہ کریں اور اپنی عملی زندگی میں حضور اکرم کے اخلاق و کردار کو اپنانے کی کوشش کریں، کیونکہ کامیابی کا حقیقی راستہ اسی میں پوشیدہ ہے۔پروگرام میں ڈاکٹر خان یاسر صاحب نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سیرتِ نبوینسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں امتِ مسلمہ کو سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ قرآن اور سیرتِ رسول سے مضبوط تعلق قائم کرے۔ انہوں نے نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر نئی نسل کو سیرتِ طیبہ کی تعلیمات سے جوڑا جائے تو معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم کی حیاتِ مبارکہ صبر، تحمل، حکمت اور اعلیٰ اخلاق کا عملی نمونہ ہے۔ آپ ? نے ہر حال میں انسانیت کی بھلائی، سماجی انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔ پروگرام کے دوران شرکائ نے بھی سیرتِ نبوی کے مختلف پہلوو¿ں پر دلچسپی کا اظہار کیا۔آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیرتِ نبوی کے پیغام کو عام کرنے اور معاشرے میں اخلاقی و روحانی اقدار کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu