Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
خاتون کے گھر سے چٹہ برآمد، تین گرفتار

خاتون کے گھر سے چٹہ برآمد، تین گرفتار

دھرم شالہ، 24 مئی (ہ س)۔

پالم پور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں نگری میں ایک خاتون کے گھر سے 16.06 گرام چٹہ برآمد کیا گیا۔ اس معاملے میں پریہ دیوی کے علاوہ دو دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی کر رہی ہے۔

پریہ دیوی کے علاوہ پولیس نے لاہلا پوسٹ آفس ہنگلوہ کے رہنے والے سمیت کمار اور رام چوک وارڈ نمبر 2، گھگھر، تحصیل پالم پور، ضلع کانگڑا کے رہنے والے ریتک ٹھاکر کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اس سلسلے میں پالم پور پولس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu