Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
'کاک ٹیل' کو لے کرپھیلی افواہوں پر کریتی اور رشمیکا نے لگایا بریک

'کاک ٹیل' کو لے کرپھیلی افواہوں پر کریتی اور رشمیکا نے لگایا بریک

کریتی سینن اور رشمیکا منڈنا نے فلم ' کاک ٹیل 2' کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ہم جنس پرست کہانی اور غیر روایتی تعلقات کی افواہوں کو بالآخر ختم کر دیا ہے۔ فلم کی تشہیر کے دوران کریتی نے واضح طور پر کہا کہ فلم میں ایسا کوئی ٹریک نہیں ہے۔ اس نے کہا' اس میں کوئی ہم جنس پرست کہانی نہیں ہے، تین سیدھے کردار ہیں، یہ ایک جذباتی کہانی ہے ، جس میں رشتوں اور جذبات پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔' رشمیکا نے یہ ضرور کہا کہ یقیناان کے اور کریتی کے درمیان زبردست کیمسٹری ہوگی ، جسے ناظرین پسند کریں گے۔

فلم کے ہدایت کار ہومی اداجانیہ نے بھی ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ابتدا سیٹ پر ایک مذاق سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات چیت کے دوران مذاق کا تصور کیا گیا تھا کہ اگر کہانی کریتی اور رشمیکاکے ارد گرد ہواور شاہد کپور تیسرے شخص کے رول میں ہوں تو کیسا رہے گا۔ اسی بات کی غلط طریقے سے تشہیرکی گئی۔ ہدایت کار کے مطابق فلم کی کہانی مکمل طور پر جذباتی رشتوں اور انسانی تعلق پر مبنی ہے۔

پروڈیوسر دنیش وجین نے یہ بھی واضح کیا کہ ' کاک ٹیل 2' میں صرف دو محبت کی کہانیاں ہیں ، ایک پرانی اور ایک نئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں کسی بھی متنازعہ یا غیر روایتی تعلقات کے ٹریک کو پیش نہیں کیا گیا ہے۔ شاہد کپور، کریتی سینن، اور رشمیکا مندنا کی اداکاری والی، انتہائی متوقع فلم 19 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ، جس سے ناظرین میں خاصی جوش و خروش پیدا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu