
بالی ووڈ کی 'دھک دھک گرل' مادھوری دکشت نے اپنی بڑھتی عمر اور بدلتے روپ کے حوالے سے ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ایک گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمر کے ساتھ جسم اور چہرے میں تبدیلیاں آنا ایک فطری عمل ہے لیکن وہ لوگوں کے تبصروں کی وجہ سے وہ کام کرنا نہیں چھوڑیں گی جسے وہ پسند کرتی ہیں۔ مادھوری نے کہا کہ کسی کو وہ کرنا چاہیے جس سے وہ خوش ہوں اور وہ زندگی کو اپنے طریقے سے گزارنا پسند کریں۔
مادھوری نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھی انہیں ٹرول کی باتوں سے برا لگتا ہے لیکن وہ اس کا اثر نہیں ہونے دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈانس ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی سب سے بڑی ورزش بھی ہے جو انہیں فٹ اور توانا رکھتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ زندگی اپنی خوشی کے مطابق گزارنی چاہیے، معاشرے کے تصور کے مطابق نہیں۔
مادھوری نے اپنی آنے والی فلم ما ںبہن کے تناظر میں معاشرے میں ماں کی مثالی تصویر پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ماو ¿ں کو اکثر اس مقام تک مثالی بنایا جاتا ہے جہاں ان سے ہر وقت کامل رہنے کی توقع کی جاتی ہے، جب کہ وہ بھی انسان ہیں اور انہیں آرام اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نئی نسل کے فنکاروں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان اداکار پوری تیاری کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ مادھوری نے ترپتی ڈمری اور دھرنا درگا جیسے فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے نئی نسل پر فخر کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

