
نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ سرکاری شعبے کی ری انشورنس کمپنی جی آئی سی ری نے بدھ کے روز ہتیش رمیش چندر جوشی کو اپنا نیا چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ وہ یکم اکتوبر 2025 سے عبوری طور پر یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے۔
کمپنی کے مطابق ہتیش رمیش چندر جوشی نے 16 جون کو باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے 15 جون کو ایک خط کے ذریعے ہتیش رمیش چندر جوشی کو چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ ان کی تقرری ان کی سبکدوشی کی تاریخ 30 ستمبر 2028 تک یا اگلے حکم تک، جو بھی پہلے ہو، مؤثر رہے گی۔ یہ عہدہ نارائنن راماسوامی کی دو سالہ مدتِ کار مکمل ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔
ہتیش رمیش چندر جوشی نے اپنی تقرری پر کہا کہ میں جی آئی سی ری کی ٹیم کے ساتھ مل کر کمپنی کی بازار میں قائدانہ حیثیت کو مزید مضبوط بنانے، عالمی موجودگی کو وسعت دینے اور شراکت داروں کے لیے قدر کی تخلیق کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے کام کرنے پر پُرجوش ہوں۔
بیمہ اور ری انشورنس کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد تجربہ رکھنے والے ہتیش رمیش چندر جوشی کے پاس اس میدان میں وسیع مہارت اور قیادت کا تجربہ موجود ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد

