Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کاشی وشوناتھ مندر کے گیٹ پر پی اے سی اہلکار کی کاربائن سے گولی چلی ، تین دکاندار زخمی

کاشی وشوناتھ مندر کے گیٹ پر پی اے سی اہلکار کی کاربائن سے گولی چلی ، تین دکاندار زخمی

Hindusthan Samachar 3 months ago

وارانسی، 4 جولائی (ہ س): اتر پردیش کے وارانسی میں واقع کاشی وشوناتھ مندر کے گیٹ نمبر 4 پر ہفتہ کے روز ڈیوٹی کے دوران ایک پی اے سی اہلکار کے ہاتھ سے بھری ہوئی کاربائن پھسل کر زمین پر گر گئی۔ کاربائن زمین پر گرتے ہی اچانک گولی چل گئی، جس سے مندر کے باہر کچھ دیر کے لیے افرا تفری مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، گولی سیدھی سڑک پر لگی۔ گولی لگنے کے بعد سڑک کی کنکریاں اچھل کر قریبی دکانداروں پر جا گریں، جس کے باعث پھول اور ہار کی دکان لگانے والے نکّی گپتا، رام بابو اور وکاس یادو زخمی ہو گئے۔ تینوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی حالت معمول کے مطابق بتائی گئی۔

اس واقعے کے بعد مندر کے گیٹ نمبر 4 پر کچھ وقت کے لیے افرا تفری کا ماحول رہا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu