Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story

سمستی پور میں بختیار پور-تاج پور پل کی تعمیر کے دوران چار مزدور زخمی، علاج جاری

پٹنہ، 4 جولائی (ہ س)۔ سمستی پور بختیار پور-تاج پور پل پروجیکٹ میںہفتہ کی صبح تکنیکی خرابی کے دوران چار مزدور زخمی ہو گئے۔محکمہ سڑک تعمیرات نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے اور ان کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ محکمہ نے واقعہ کے بعد تکنیکی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔روڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً 9 بجے پروجیکٹ کے پی ۔ 37 پیلر پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی سی ایف ٹی مشین کے ایک حصے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ خرابی کی وجہ سے مشین کے نیچے ٹرے ایک طرف جھک گئی جس سے چار مزدور زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد تعمیراتی مقام پر موجود اہلکاروں اور عملے نے بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تمام زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال بھیج دیا گیا، جہاں اس وقت زیر علاج ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ زخمیوں کو ضروری طبی علاج فراہم کی جارہی ہے اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مزدوروں کی زندگی، صحت اور حفاظت ریاستی حکومت اور محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ واقعے کے بعد تکنیکی ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی گئی اور مشین کا معائنہ اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ تکنیکی خرابی کی وجہ بھی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔محکمہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر مزید ضروری کارروائی کی جائے گی۔ تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پروجیکٹ سائٹ پر حفاظتی معیارات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu