
حیدرآباد ،4 جولائی (ہ س)۔ شہرکے کوکٹ پلی علاقے میں واقع فرنیچرفیوژن شوروم میں رات اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ کے ساتھ اٹھنے والاگھنا دھواں دوردورتک دکھائی دیا۔مقامی لوگوں نے شوروم سے آگ کے شعلے اوردھواں نکلتا دیکھ کرفوراًفائربریگیڈ کواطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، کیونکہ آگ لگنے کے وقت شوروم بند تھا اور اندر کوئی موجود نہیں تھا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

