Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جنوبی دہلی میں دو گوداموں میں آگ لگی، کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پایا گیا

جنوبی دہلی میں دو گوداموں میں آگ لگی، کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پایا گیا

نئی دہلی، 05 جولائی (ہ س)۔ جنوبی دہلی کے چندن ہولا علاقے میں اتوار کے روز علی الصبح نمائش (ایگزیبیشن) کے سامان سے بھرے دو ٹن شیڈ گوداموں میں آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں نے کچھ ہی دیر میں تقریباً 2 ایکڑ رقبے کو اپنی زد میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے بڑے پیمانے پر مہم چلائی اور تقریباً ساڑھے چار گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق، رات 2.11 بجے چندن ہولا میں واقع پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے پاس فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ابتدائی طور پر دو واٹر ٹینڈر اور دو واٹر باوزر موقع پر بھیجے گئے۔ آگ تیزی سے پھیلنے پر وسائل کو مسلسل بڑھایا گیا۔ پہلے آگ کو میک-4 اور بعد میں میک-6 قرار دیا گیا۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی کل 20 گاڑیاں موقع پر لگائی گئیں۔ سینئر افسران نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی اور بچاو مہم کی نگرانی کی۔ فائر بریگیڈ کے افسران کے مطابق، آگ نمائش کے سامان سے بھرے دو ٹن شیڈ گوداموں میں لگی تھی، جن کا کل رقبہ تقریباً 2 ایکڑ تھا۔ آگ کی شدت کی وجہ سے ٹن شیڈ گر گئے، جس سے آگ بجھانے کے کام میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

افسران کے مطابق، صبح 5.40 بجے آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا۔ صبح 6.30 بجے فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی مہم ختم کرتے ہوئے بتایا کہ موقع پر صرف کولنگ کا کام جاری ہے۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فائر بریگیڈ اور متعلقہ ایجنسیاں آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہیں۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم گوداموں میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu