
امپھال، 05 جولائی (ہ س)۔ منی پور پولیس اور مرکزی سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں، منشیات کے اسمگلروں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مسلسل مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہیں اندرونی اور دور دراز کے علاقوں میں چھپا کر رکھے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی برآمدگی کے لیے بھی وسیع مہم جاری ہے۔ منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ مہمات میں جہاں بھاری مقدار میں ناجائز ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، وہیں غیر قانونی رقم کی وصولی میں ملوث عسکریت پسندوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کو منی پور پولیس نے امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ اضلاع کے الگ الگ علاقوں سے کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے تین سرگرم ارکان (جو زبردستی وصولی کرتے تھے) کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت ننگومبم اجیت کمار سنگھ عرف ابونگ عرف کھا گیمبا (46)، لیشرام سرجیت میتی عرف کدمبا (43) اور لیشرام برجیت سنگھ عرف کھومان (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے ایک ہونڈا ایکٹیوا اسکوٹر (ایم این-01اے ایل-4757) اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
اسی دن ایک اور مہم میں منی پور پولیس نے تھوبل ضلع کے ہیرو ک تھانہ کے تحت سالونگفم اویوک چنگ پہاڑی کی چوٹی سے برآمد شدہ سامان میں دو بیریٹا پستول (ہر ایک مع میگزین)، دو 32. پستول (ہر ایک مع میگزین)، دو سنگل بیرل بندوقیں، 12 گرینیڈ، سات مختلف ہتھیاروں کی میگزین اور مختلف کیلیبر کے 1242 کارتوس شامل ہیں۔
ایک اور مہم میں ہفتہ کے روز ہی سیکورٹی فورسز نے چندیل ضلع کے مولچم تھانہ کے تحت مومبی گاوں کے علاقے سے نو سنگل بور رائفلیں، دو 9 ایم ایم کی پستول (ہر ایک مع میگزین)، دو دیسی مارٹر، ایک اسٹک ہینڈ گرینیڈ اور مختلف کیلیبر کے 94 کارتوس برآمد کیے۔
اسی کڑی میں 03 جولائی کو منی پور پولیس نے امپھال ایسٹ ضلع کے ہینگانگ پولیس اسٹیشن علاقے کے منتری پکھری علاقے سے یو این ایل ایف (پی) کے ایک سرگرم بھتہ خور کیڈر، چندم گیر چندرا سنگھ (34) کو گرفتار کیا۔ وہ سنجینبم مایائی لیکائی، امپھال ایسٹ ضلع کا رہنے والا تھا اور ابھی پاونا بازار میں رلائنس ٹرینڈ بلڈنگ میں رہ رہا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ آسام کے تیتابر پولیس اسٹیشن سے ملنے والی ایک شکایت کی بنیاد پر، جس میں بتایا گیا تھا کہ مالی لین دین سے متعلق معاملات کے لیے سیناپتی ضلع کے کھمسوم میں ایک شخص کو غیر قانونی طریقے سے یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے، منی پور پولیس نے 03 جولائی کو اوکھرل ضلع کے لونگچون مائفائی پولیس اسٹیشن کے تحت چانگٹا گاوں سے آسام کے دو متاثرین کا پتہ لگایا اور انہیں بچا لیا۔ بچائے گئے لوگوں کی شناخت کاسوب کچھاری (29) اور اجے گوگوئی (33) کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس مذکورہ معاملے میں مزید قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن

