Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، بابر اعظم کپتان ہوں گے

پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، بابر اعظم کپتان ہوں گے

Hindusthan Samachar 3 months ago

نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے شان مسعود کی جگہ سینئر بلے باز بابر اعظم کو پھر سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سپرد کردی ہے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 25 جولائی سے 6 اگست تک دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا، جس کے بعد انگلینڈ میں 19 اگست سے 13 ستمبر تک تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ٹیم میں چار ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہیں جن میں لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان، بلے باز محمد اویس ظفر، تیزگیند باز عبید شاہ اور وکٹ کیپر بلے باز محمد غازی غوری شامل ہیں۔

سعود شکیل کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی سلیکشن کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود، عبیدشاہ۔

انگلینڈ کے لیے پاکستانیٹیم: بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل (فٹنس کی شرط پر)، شان مسعود، عبید شاہ۔

ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: 25تا29 جولائی، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، تروبا

دوسرا ٹیسٹ: 2تا6 اگست، کوئنز پارک اوول، پورٹ آف اسپین

انگلینڈ سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: 19تا23 اگست، لیڈز

دوسرا ٹیسٹ: 27تا31 اگست، لارڈز

تیسرا ٹیسٹ: 9تا13 ستمبر، برمنگھم

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu