Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر سے فون پر بات کرکے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر سے فون پر بات کرکے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Hindusthan Samachar 3 months ago

جموں, 08 جولائی (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مرکز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز خطۂ چناب میں موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے اچانک سیلاب نے ضلع ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس سے سڑک رابطے منقطع ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

ضلع ڈوڈہ میں پریم نگر کے مقام پر سیلابی ریلے اور ملبہ آنے کے باعث قومی شاہراہ 244 بند ہو گئی، جس سے دونوں جانب متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ شاہراہ کی بحالی کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے کام جاری ہے۔

شاہراہ کی بندش کے باعث سالانہ مچیل یاترا بھی متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے یاتریوں اور دیگر مسافروں سے اپیل کی ہے کہ راستہ مکمل طور پر محفوظ قرار دیے جانے تک اس شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔

ادھر ضلع کشتواڑ میں 540 میگاواٹ کے کواڑ پن بجلی منصوبے کے ٹیل ریس سرنگ کے مقام پر آنے والے سیلاب سے پانی اور مٹی کا بڑا ریلا داخل ہو گیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں اور منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں راحت، بچاؤ اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu