Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ای وی خریداری سبسڈی اسکیم سے یوپی میں برقی گاڑیوں کوملی رفتار۔ درخواستوں میں لکھنو سرفہرست

ای وی خریداری سبسڈی اسکیم سے یوپی میں برقی گاڑیوں کوملی رفتار۔ درخواستوں میں لکھنو سرفہرست

Hindusthan Samachar 4 months ago

یوگی حکومت 5,000 سے 20 لاکھ تک دے رہی ہے سبسڈی

2030 تک خام تیل کی درآمد پر 1 لاکھ کروڑ تک کی بچت کی کوشش

لکھنو، 08 جولائی (ہ س) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش حکومت کی الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچرنگ اور موبلٹی پروموشن پالیسی 2022 کا اثر پوری ریاست میں تیزی سے نظر آرہا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، ای وی پرچیز سبسڈی اسکیم کے تحت تمام اضلاع میں الیکٹرک گاڑیوں میں عوام کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ راجدھانی لکھنو میں اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ نوئیڈا، آگرہ، غازی آباد اور وارانسی بھی سرفہرست مقامات میں شامل ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لکھنو¿ ٹرانسپورٹ نگر آر ٹی او کو سب سے زیادہ 12,520 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس کے بعد آگرہ (10,752)، گوتم بدھ نگر/نوئیڈا (6ہزار088)، غازی آباد (5ہزار556)، وارانسی (4ہزار059)، کانپور نگر (3ہزار895)، لکھنو¿ میٹروپولیٹن اے آر ٹی او (3ہزار839)، سہارنپور (3ہزار768)، گورکھپور (3,204 )اور پریا گرا ج میں(3,110 )درخوستیں موصول ہوئیں۔

چھوٹے شہروں میں بھی ای وی کا بڑھتا ہوا رجحان

ریاست کے چھوٹے اضلاع میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کی طرف عوام کا جھکاو¿ بڑھ رہا ہے۔ ای وی خریداری سبسڈی اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں میں مومیں 817، غازی پور میں 750، کشی نگر میں 547، اناو¿ میں 387، سنت کبیر نگر میں 101، مہاراج گنج میں 170 اور سدھارتھ نگر میں 74 درخواستیں شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ الیکٹرک گاڑیوں پر عوام کا اعتماد نہ صرف ریاست کے بڑے شہروں میں بلکہ دیگر اضلاع میں بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس پر 100فیصد چھوٹ

ریاستی حکومت کی اس اسکیم کے ذریعے...گاڑیوں کے مالکان براہ راست مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی خریداری پر 5,000 کی ریاستی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید ، روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس پر 100فیصد چھوٹ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ مزید ، اسمارٹ کارڈ آرسی اور ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹس کے چارجز پر ریلیف کا مطلب ہے کہ الیکٹرک ٹو وہیلر خریدنے پر تقریباً 18,000 تک کی کل بچت ممکن ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ دیاشنکر سنگھ نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت غیر سرکاری ای بسوں کے لیے 20 لاکھ روپے تک، چار پہیہ گاڑیوں کے لیے 1 لاکھ روپے تک اور دو پہیہ گاڑیوں کے لیے 5000 روپے تک کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ یہ اقدام صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ای وی: پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے کفایتی

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے والے صارفین کو نہ صرف خریداری کے وقت بلکہ آپریشن کے دوران بھی فائدہ ہوتا ہے۔ چونکہ ای وی کی فی کلو میٹر آپریٹنگ لاگت پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں سے کم ہے، اس لیے یومیہ مسافروں کو سالانہ ہزاروں روپے کی بچت ہوتی ہے۔

حکومت کا یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم ثابت ہو رہا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کا بڑھتا ہوا استعمال پٹرول اور ڈیزل کی کھپت کو کم کر رہا ہے، اس طرح فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج کو روک رہا ہے۔وہیں، یوگی حکومت کا مقصد صفر اخراج والی گاڑیوں کو فروغ دے کر ریاست کو صاف اور سبز ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف لے جانا ہے۔

خام تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، اگر 2030 تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 20 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، تو خام تیل کے درآمدی بل میں تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے کی بچت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اتر پردیش اس مقصد میں ایک اہم رول ادا کرے گا، حکومت ای وی خریداری سبسڈی اسکیم کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu