Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ستارا میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

ستارا میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

Hindusthan Samachar 4 months ago

ممبئی، 8 جولائی (ہ س)۔

مہاراشٹر کے ضلع ستارا کے فالٹن تعلقہ کے کھام گاؤں میں بدھ کی صبح پیش آئے ایک المناک حادثے میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک ٹوٹا ہوا تار بجلی کی مرکزی لائن سے ٹکرا گیا، جس کے باعث اس میں کرنٹ دوڑنے لگا اور یکے بعد دیگرے اس کے رابطے میں آنے سے خاندان کے چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق متوفیوں کی شناخت ستیش کسان شندے (45)، ان کی اہلیہ گنگو شندے (42)، بیٹے سچن اور بیٹی آرتی کے طور پر ہوئی ہے۔ چاروں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جس کے باعث پورے گاؤں میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔ تحقیقات سے وابستہ پولیس افسر نے بتایا کہ کھام گاؤں میں ایک بجلی کا تار ٹوٹ کر مرکزی برقی لائن پر گر گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے تار میں بھی کرنٹ دوڑنے لگا۔ سب سے پہلے خاندان کا ایک فرد اس تار کے رابطے میں آیا اور اسے شدید برقی جھٹکا لگا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دیگر افراد بھی یکے بعد دیگرے اسی تار کے قریب پہنچے اور کرنٹ کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں چاروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ محکموں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے چاروں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا ہے اور حادثے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ستارا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نکھل پنگلے نے بتایا کہ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک کیبل ٹوٹ کر اوپر سے گزرنے والی بجلی کی لائن کے رابطے میں آ گئی تھی، جس کے باعث اس میں کرنٹ آ گیا۔ خاندان کا ایک فرد اس کیبل کی زد میں آیا اور اسے کرنٹ لگا، جبکہ اسے بچانے کی کوشش کرنے والے دیگر افراد بھی اسی حادثے کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تمام پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا مکمل طور پر تعین کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu