Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
انتہا پسندی کے خلاف این آئی اے کی ملک گیر تلاشی مہم

انتہا پسندی کے خلاف این آئی اے کی ملک گیر تلاشی مہم

Hindusthan Samachar 4 months ago

نئی دہلی، 8 جولائی (ہ س): قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز ملک میں اسلامی ریاست کے قیام کے مقصد سے دہشت گرد بنیاد پرست خیالات کو آن لائن فروغ دینے کے معاملے میں ملک گیر تلاشی مہم چلائی۔

تفتیشی ایجنسی کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے مربوط کارروائی میں کل 20 مقامات پر تلاشی لی۔ آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار، راجستھان، گجرات اور دہلی میں تلاشی لی گئی۔ این آئی اے نے اس سال مئی میں وجے واڑہ پولیس سے معاملے کی تحقیقات سنبھال لی۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ آج کی تلاشی میں کئی ڈیجیٹل آلات ضبط کیے گئے۔ بنیاد پرست خیالات کو فروغ دینے کی سازش کے بارے میں مزید سراغ حاصل کرنے کے لیے ان کی فارنسک جانچ کی جائے گی۔ اس کیس میں اب تک 11 ملزم اور ایک نابالغ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وجے واڑہ (آندھرا پردیش) پولیس نے اصل ملزم رحمت اللہ شریف محمد کی رہائش گاہ پر تلاشی کے بعد مارچ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اس تلاشی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں اے کے آئی ایس (برصغیر پاک و ہند میں القاعدہ) اور آئی ایس آئی ایس (داعش) سے متعلق مجرمانہ مواد برآمد ہوا۔

این آئی اے نے پایا ہے کہ گرفتار ملزم اور ان کے ساتھی پرتشدد جہادی مواد اور غلط معلومات کے ذریعے ملک بھر کے کمزور نوجوانوں کو جہادی نظریے سے متاثر کر رہے تھے۔ ملزم اپنے غیر ملکی ہینڈلرز کے ساتھ بھی آن لائن رابطے میں تھے۔ ان کا مقصد جہادی نظریے کی تشہیر کرنا اور ہندوستان مخالف سازش کو فروغ دینا تھا۔ اس سازش کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا اور خلافت قائم کرنا تھا۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu