
نئی دہلی، 8 جولائی ( ہ س ) ۔ پبلک سیکٹر پنجاب اینڈ سندھ بینک نے گفٹ سٹی، گاندھی نگر میں اپنا پہلا آئی ایف ایس سی بینکنگ یونٹ (آئی بی یو) قائم کرنے کے لیے انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) سے لائسنس حاصل کیا ہے۔
بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں بینک نے کہا کہ اسے انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) سے گفٹ سٹی، گاندھی نگر، گجرات میں آئی ایف ایس سی بینکنگ یونٹ (آئی بی یو) شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ پنجاب اینڈ سندھ بینک نے کہا کہ یہ اقدام بینک کی بین الاقوامی بینکنگ موجودگی کو بڑھانے اور عالمی معیار کی آف شور بینکنگ خدمات کی پیشکش کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
پنجاب اینڈ سندھ بینک کے مطابق آئی بی یو غیر ملکی زرمبادلہ بینکنگ، تجارتی مالیات اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے ذریعے کارپوریٹ، مالیاتی اداروں، درآمد کنندگان اور عالمی سرمایہ کاروں کی مالی ضروریات کو پورا کرے گا۔ بینک نے کہا کہ یہ اقدام بینک کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں میں داخل ہونے کا ایک تاریخی موقع ہے، جس سے زرمبادلہ کے قرضے اور تجارتی مالیات کو فروغ ملے گا۔
بینک نے کہا کہ وہ اپنی بین الاقوامی کاروباری صلاحیتوں کو مستحکم کرتے ہوئے گفٹ آئی ایف ایس سی کو ایک معروف عالمی مرکز کے طور پر تیار کرنے کے حکومت ہند کے وژن میں معاونت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد

