Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
فلم'وائب' میں کنال کھیمو کا نیا اندازا نظر آیا

فلم'وائب' میں کنال کھیمو کا نیا اندازا نظر آیا

اداکار اور فلمساز کنال کھیمو کی آنے والی ایکشن اور کامیڈی فلم 'وائب' کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے۔ کنال کھیمو نے نہ صرف اس فلم کے رائٹر اور ہدایت کار ہیں بلکہ وہ مرکزی کردار میں بھی ہیں۔ کہانی ہاردک (کنال کھیمو) اور بگز (اسپرش شریواستوا) نامی دو عام نوجوانوں کے ارد-گرد گھومتی ہے، جو اچانک ملک کو بچانے کے ایک منفرد مشن میں الجھ جاتے ہیں۔

فلم میں کامیڈی، ایڈونچر اور ایکشن کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ کہانی میں دونوں کردارکئی چیلنجز اور خطروں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے مشن کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پروڈیوسرز کے مطابق فلم کو فیملی تفریح سے بھرپورفیملی انٹرٹینر کےطو ر رپر تیار کیا گیا ہے۔

پریتی زنٹا فلم میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، جو دونوں نوجوانوں کو اس مشن کا حصہ بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ دنیش لال یادو، یشپال شرما اور نئی اداکارہ ونشیکا دھیر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ کنال کھیمو نے چراغ نہلانی کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ "وائب" 18 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور سامعین کو دوستی، کامیڈی اور ایکشن کا انوکھا امتزاج پیش کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu