Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پونے میں راہل گاندھی کے پروگرام میں طلبہ کو رقم دینے کا بی جے پی کا الزام : وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کا یقین دلایا

پونے میں راہل گاندھی کے پروگرام میں طلبہ کو رقم دینے کا بی جے پی کا الزام : وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کا یقین دلایا

ممبئی ، 22 اگست (ہ س) ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان نوناتھ بان نے ہفتہ کو الزام عائد کیا کہ پونے میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے پروگرام میں شرکت کے لیے طلبہ کو رقم دی گئی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ نوناتھ بان کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور اگر الزامات میں حقائق سامنے آئے تو کارروائی کی جائے گی۔نوناتھ بان نے آج بی جے پی کے ریاستی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ الزامات عائد کیے۔ انہوں نے صحافیوں کو مبینہ طور پر ایک ثالث شانتنو کی ویڈیو بھی دکھائی۔ بان نے کہا کہ پروگرام سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے لیے تقریباً 500 انفلوئنسرز کو فی شخص 30 ہزار سے 35 ہزار روپے دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ پروگرام طلبہ کی آواز نہیں بلکہ پیسے کی آواز ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس حساب سے پروگرام پر تقریباً 9 سے 10 کروڑ روپے خرچ ہو سکتے ہیں۔نوناتھ بان نے کانگریس سے مبینہ ادائیگی کے مالی ذرائع کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے بھی معاملے کی مکمل تحقیقات کرانے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کہیں اس رقم کا تعلق کالے دھن، ٹھیکیداروں سے حاصل ہونے والی رقم یا غیر ملکی فنڈنگ سے تو نہیں ہے۔ بان نے اس معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم اور مرکزی تفتیشی بیورو سے تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ان الزامات کی چھان بین کرائی جائے گی اور اگر تحقیقات میں الزامات درست پائے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu