
رانچی، 22 اگست (ہ س)۔
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ہفتہ کو ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لیے رانچی پہنچے۔ ان کے رانچی پہنچنے کی خبر ملتے ہی برسا منڈا ایئرپورٹ پر مداحوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح کافی پرجوش نظر آئے۔
عمران ہاشمی کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی مداحوں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ اس دوران کئی لوگ ان کے ساتھ تصویر اور سیلفی لینے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔ اچانک بھیڑ بڑھ جانے کی وجہ سے کچھ دیر تک ایئرپورٹ احاطے میں ہلچل کی صورتحال رہی۔
اداکار کی رانچی آمد کو لے کر ان کے مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ایئرپورٹ احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے عمران ہاشمی کو حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے باہر نکالا۔
اس کے بعد اداکار اپنے مقررہ پروگرام کے لیے روانہ ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران ہاشمی جھارکھنڈ میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لیے رانچی پہنچے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

