Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی میں سوائن فلو کے بڑھتے معاملات پر کانگریس نے حکومت کو گھیرا

دہلی میں سوائن فلو کے بڑھتے معاملات پر کانگریس نے حکومت کو گھیرا

نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے مانسون کے دوران دہلی میں سوائن فلو کے معاملات میں اضافے کو لے کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے بڑھتے معاملات پر دہلی حکومت اور وزارت صحت کی کئی ہنگامی میٹنگیں ہونے کے باوجود حکومت سوائن فلو کے روزانہ سامنے آنے والے سیکڑوں نئے معاملات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 114 معاملات سامنے آنے کے بعد دارالحکومت میں اب تک 1,777 سے زیادہ معاملات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ 6 اگست کے بعد 14 دنوں میں 344 معاملات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مریضوں کی تعداد کا حکومت نے کوئی اندازہ نہیں لگایا ہے جو اسپتالوں تک نہیں پہنچ پاتے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران سوائن فلو کے 229 معاملات سامنے آئے تھے۔ اس سال دارالحکومت میں سوائن فلو کے معاملات 2025 کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ہوگئے ہیں، جو دارالحکومت کے لوگوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایمس اسپتال کے ماہرین نے بھی انفلوئنزا کے معاملات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu