Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ملائم سنگھ یادو اور مایاوتی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے پیچھے بی جے پی ہی رہی : اوم پرکاش راج بھر

ملائم سنگھ یادو اور مایاوتی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے پیچھے بی جے پی ہی رہی : اوم پرکاش راج بھر

وارانسی، 27 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تو لیڈر بنانے کا کام کرتی ہے۔ ملائم سنگھ یادو پہلی بار بی جے پی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بنے تھے ۔ اسی طرح جب مایاوتی پہلی بار وزیر اعلیٰ بنیں تو بی جے پی نے ہی انہیں حمایت دی تھی۔ ملائم سنگھ یادو اور مایاوتی کو وزیر اعلیٰبنانے کے پیچھے بی جے پی ہی رہی ۔ یہ بات اتر پردیش کے پنچایتی راج اور اقلیتی بہبود کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے جمعرات کو وارانسی سرکٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش راج بھر فی الحال وزیر ہیں، تو یہ بی جے پی کا ہی تعاون ہے۔ میری طرح ڈاکٹر سنجے نشاد بھی بی جے پی کی بدولت وزیر بنے۔ اپنا دل لیڈر انوپریہ پٹیل مرکز میں وزیر بنی ہیں،یہ بھی بی جے پی کی وجہ سے ہے ۔

جے پی این آئی سی کے معاملے پر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ یہ عمارت اکھلیش یادو کا ڈریم پروجیکٹ تھا، لیکن اسے عوامی مفاد میں ایک کمپنی کو دیا گیا ۔ یہ عمارت اکھلیش یادو کی ذاتی جائیداد نہیں تھی۔ جس طرح انہوں نے آگرہ ایکسپریس وے بنوایا تھا اور اس پر بھی سب چلتے ہیں۔ آگرہ ایکسپریس وے کوئی ان کی ذاتی سڑک تو نہیں ہے۔ آج یوگی حکومت نے کئی ایکسپریس وے بنوائے ہیں، تو کیا صرف بی جے پیکے لوگ ہی اس پر چل رہے ہیں؟

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu