Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اتوار کو ودیا وہار اور تھانے کے درمیان پانچویں اور چھٹی لائن پر میگا بلاک

اتوار کو ودیا وہار اور تھانے کے درمیان پانچویں اور چھٹی لائن پر میگا بلاک

اتوار کو ودیا وہار اور تھانے کے درمیان پانچویں اور چھٹی لائن پر میگا بلاک

ممبئی، 28 اگست (ہ س)۔ وسطی ریلوے کے ممبئی ڈویژن کی جانب سے 30 اگست 2026 بروز اتوار مختلف انجینئرنگ اور دیکھ بھال کے کاموں کے لیے مضافاتی ریلوے لائنوں پر میگا بلاک لیا جائے گا۔ یہ بلاک ودیا وہار اور تھانے کے درمیان پانچویں اور چھٹی لائن پر جبکہ تھانے اور واشی نیروُل کے درمیان اپ اور ڈاؤن لائنوں پر رہے گا۔ مین لائن ودیا وہار اور تھانے اسٹیشنوں کے درمیان پانچویں اور چھٹی لائن پر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک بلاک رہے گا۔ مین لائن پر ایکسپریس ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بلاک کے دوران درج ذیل ڈاؤن میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو ودیا وہار اسٹیشن پر ڈاؤن فاسٹ لائن پر منتقل کیا جائے گا اور تھانے اسٹیشن پر دوبارہ پانچویں لائن پر لایا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں یہ ٹرینیں مقررہ وقت سے 10 سے 15 منٹ تاخیر سے چلیں گی۔

ٹرین نمبر 11055 لوک مانیہ تلک ٹرمینس گورکھپور گودان ایکسپریس، ٹرین نمبر 11061 لوک مانیہ تلک ٹرمینس جے نگر ایکسپریس ، ٹرین نمبر 16345 لوک مانیہ تلک ٹرمینس ترواننت پورم نیتراوتی ایکسپریس ٹرین نمبر 17222 لوک مانیہ تلک ٹرمینس کاکیناڈا پورٹ ایکسپریس ، بلاک کے دوران درج ذیل اپ میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو تھانے اسٹیشن پر اپ فاسٹ لائن پر منتقل کیا جائے گا۔ لوک مانیہ تلک ٹرمینس جانے والی ٹرینوں کو ودیا وہار اسٹیشن پر چھٹی لائن پر منتقل کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں یہ ٹرینیں اپنی منزل پر 10 سے 15 منٹ تاخیر سے پہنچیں گی۔ بلاک کے دورٹرین نمبر 22226 شولاپور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس وندے بھارت ایکسپریس، ٹرین نمبر 11010 پونے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سنگھ گڑھ ایکسپریس، ٹرین نمبر 12124 پونے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ڈیکن کوئن ایکسپریس، ٹرین نمبر 12126 پونے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ترقی ایکسپریس، ٹرین نمبر 12134 منگلورو چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ایکسپریس، ٹرین نمبر 13201 راجگیر لوکمانیہ تلک ٹرمینس جنتا ایکسپریس، ٹرین نمبر 17221 کاکیناڈا پورٹ لوکمانیہ تلک ٹرمینس ایکسپریس، ٹرین نمبر 12168 بنارس لوک مانیہ تلک ٹرمینس سپرفاسٹ ایکسپریس ، ٹرین نمبر 12321 ہاوڑہ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ممبئی میل ٹرین نمبر 12812 ہٹیا لوکمانیہ تلک ٹرمینس ایکسپریس۔ اپ میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو تھانے اسٹیشن پر اپ فاسٹ لائن پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ لوکمانیہ تلک ٹرمینس جانے والی ٹرینوں کو ودیا وہار اسٹیشن پر چھٹی لائن پر منتقل کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں یہ ٹرینیں اپنی مقررہ منزل پر 10 سے 15 منٹ تاخیر سے پہنچیں گی۔

ٹرانس ہاربر لائن میں تھانے اور واشی نیروُل اسٹیشنوں کے درمیان اپ اور ڈاؤن ٹرانس ہاربر لائن پر صبح 11 بج کر 10 منٹ سے شام 4 بج کر 10 منٹ تک بلاک رہے گا۔ بلاک کے دوران تھانے اور واشی نیروُل پنویل اسٹیشنوں کے درمیان اپ اور ڈاؤن ٹرانس ہاربر لائن کی خدمات بند رہیں گی۔ تھانے سے واشی نیروُل پنویل جانے والی ڈاؤن ٹرانس ہاربر خدمات صبح 10 بج کر 35 منٹ سے شام 4 بج کر 7 منٹ تک منسوخ رہیں گی۔ پنویل نیروُل واشی سے تھانے آنے والی اپ ٹرانس ہاربر خدمات صبح 10 بج کر 25 منٹ سے شام 4 بج کر 9 منٹ تک منسوخ رہیں گی۔ بیلاپور اور ارن کے درمیان چلنے والی ٹرینیں اتوار کے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلیں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu