
ایس ٹی-ایس سی کیس میں وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری عدالت میں پیش ہوئے
دمکا، 28 اگست (ہ س)۔ ایس سی-ایس ٹی کیس میں وزیر صحت و رکن اسمبلی جامتاڑا ڈاکٹر عرفان انصاری جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ پیشی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سوم راجیش سنہا کی عدالت میں ہوئی۔
معاملے میں جمعہ کو مدعی کی گواہی ہوئی۔ کیس میں اب اگلی تاریخ 10 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیر ڈاکٹر انصاری کی پیشی ایس ٹی-ایس سی کیس 2023/06 میں ہوئی۔ یہ معاملہ 2 مارچ 2023 کو درج ہوا تھا۔
وزیر ڈاکٹر انصاری کے کیس کی پیروی کر رہے وکیل راجہ خان نے بتایا کہ ضلع جامتاڑا کے نارائن پور تھانہ علاقے میں ہوئے زمینی تنازعہ میں وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری پر ایس ٹی-ایس سی کیس درج کیا گیا تھا، جبکہ زمینی تنازعہ سے وزیر ڈاکٹر انصاری کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
علاقے کی سشیلا دیوی نامی خاتون نے سیاست سے متاثر ہو کر کسی دوسرے کے ساتھ ہوئے زمینی تنازعہ میں وزیر ڈاکٹر انصاری پر ذات پات پر مبنی توہین آمیز کلمات استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن

