Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بھٹی وکرامارکا کی کرناٹک کے وزیر بجلی سے ملاقات

بھٹی وکرامارکا کی کرناٹک کے وزیر بجلی سے ملاقات

بھٹی وکرامارکا کی کرناٹک کے وزیر بجلی سے ملاقاتحیدرآباد، 28 اگست (ہ س)۔

نائب وزیراعلی بھٹی وکرامارکا نے بنگلورمیں کرناٹک کے وزیربجلی کے جے جارج سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے سنگارینی کالریز کوکوئلہ کی سپلائی کے مسئلہ پردونوں ریاستوں کے درمیان معاہدہ پرعمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ بھٹی وکرامارکا نے تجویز پیش کی کہ کرناٹک حکومت کے بجلی جنریشن اداروں کو چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں موجود کول بلاکس کی مائننگ میں سنگارینی کالریزکے تجربات سے استفادہ کیا جائے۔ بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ کرناٹک پاورکارپوریشن لمیٹیڈ اورسنگارینی کالریزکوباہمی اشتراک سے کوئلہ کی کانکنی کا کام انجام دینا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت سنگارینی کالریزکے ذریعہ کرناٹک کے بجلی جنریشن اداروں کی ہرممکن مدد کیلئے تیارہے۔ موسمی تبدیلی کی صورت میں دونوں ریاستوں کی زرعی سرگرمیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی ملاقات میں جائزہ لیا گیا۔ بھٹی وکرامارکا کے ہمراہ سنگارینی کالریز کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹربدھا پرکاش جیوتی اورایکزیکٹیو ڈائرکٹروینکنا موجود تھے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu