Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بڈگام اورشری ماتا ویشنودیوی کٹرا کے درمیان ٹرین سروس بحال

بڈگام اورشری ماتا ویشنودیوی کٹرا کے درمیان ٹرین سروس بحال

جموں، 29 اگست (ہ س)۔

شمالی ریلوے نے بڈگام اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان ٹرین سروس ہفتہ سے بحال کر دی ہے۔ سروس کی بحالی سے کشمیر وادی اور جموں خطے کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو براہِ راست ریل رابطے کی سہولت حاصل ہوگی۔

ریلوے کے مطابق ٹرین نمبر 04688 بڈگام۔شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا بڈگام سے صبح 7 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوپہر 1 بجے کٹرا پہنچے گی، جبکہ واپسی میں ٹرین نمبر 04687 کٹرا سے دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر رات 8 بجے بڈگام پہنچے گی۔

حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بحالی سے شری ماتا ویشنو دیوی مندر جانے والے یاتریوں کے علاوہ وادی کے طلبہ، ملازمین اور عام مسافروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

شمالی ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل ٹرین کے اوقات اور تازہ صورتِ حال کی تصدیق متعلقہ ریلوے ذرائع یا ہیلپ لائن 139 سے ضرور کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu