Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نبیل احمد صدیقی کے اچانک انتقال پر آئی ایم سی آر کا اظہارِ تعزیت

نبیل احمد صدیقی کے اچانک انتقال پر آئی ایم سی آر کا اظہارِ تعزیت

نئی دہلی، 2ستمبر (ہ س)۔انڈین مسلمز فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) نے جسولہ گورنمنٹ اسکول بوائز سینئر سیکنڈری کے پرنسپل نبیل احمد صدیقی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم سی آر کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نبیل احمد صدیقی ایک نہایت ملنسار، خوش اخلاق اور اپنے فرائض کے تئیں سنجیدہ اور ذمہ دار شخصیت تھے۔ پرنسپل کی ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ساتھ وہ دہلی سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

بیان کے مطابق نبیل احمد صدیقی سی بی ایس ای کے امتحانات میں بطور انویجیلیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے تعلیمی و سماجی حلقوں، ساتھیوں، دوستوں اور ان سے وابستہ افراد میں گہرے رنج و صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔آئی ایم سی آر نے کہا کہ نبیل احمد صدیقی کی اچانک وفات ایک بڑا نقصان ہے۔ وہ اپنے خوش اخلاق رویے، ملنسار طبیعت اور کام کے تئیں ذمہ دارانہ رویے کے باعث اپنے ساتھیوں اور طلبہ میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی خدمات اور خوشگوار یادیں ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

آئی ایم سی آر نے مرحوم کے اہل خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور تمام متعلقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔آئی ایم سی آر نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم نبیل احمد صدیقی کی مغفرت فرمائے، ان کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور تمام احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu