Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی داروغہ پرساد رائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی داروغہ پرساد رائے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

پٹنہ، 2 ستمبر(ہ س)۔سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے نیو سکریٹریٹ احاطہ کے سامنے واقع آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے مجسمہ پرگلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، کو آپریٹو کے وزیر رام کرپال یادو،خوراک و صارفین تحفظ کے وزیر اشوک چودھری، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیر شیلا کماری، رکن اسمبلی شیام رجک،رکن اسمبلی ارون مانجھی، رکن قانون ساز کونسل سنجے سنگھ، رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، کسان کمیشن کے چیئر مین روپ نارائن مہتا، دیگر عوامی نمائندے، سابق وزیر اور آنجہانی داروغہ پرساد رائے کے فرزدن چندریکا رائے، اور ان کے اہل خانہ سمیت بہت سے لوگوں نے بھی داروغہ رائے کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے فنکاروں نے آرتی پوجا، بھجن کیرتن، قومی گیت، قومی ترانہ، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت کے پروگرام پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu