Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ میں بیضہ ریزی کٹس اور فرٹیلیٹی بیداری پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ میں بیضہ ریزی کٹس اور فرٹیلیٹی بیداری پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ، 02 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ نے ''بیضہ ریزی کٹس اور فرٹیلیٹی سے متعلق بیداری'' کے موضوع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا، جس میں بیضہ ریزی، فرٹیلیٹی کی موزوں مدت، بیضہ ریزی کو تحریک دینے والے ہارمون میں اچانک اضافے اور بیضہ ریزی کٹس کے درست استعمال اور نتائج کی تشریح پر توجہ مرکوز کی گئی۔ طلبہ کو جانچ کے طریقہ کار اور نتائج کی تشریح سے روشناس کرانے کے لیے عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء کو فرٹیلیٹی سے متعلق بیداری اور تولیدی صحت کے حوالے سے اپنے سوالات اور شکوک دور کرنے کا موقع ملا۔

پروگرام کا انعقاد اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ جے این سونجا اور ٹیوٹر محترمہ مہوش مسیح نے کیا، جبکہ محترمہ دانیہ حسین نے ریسورس پرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ کالج آف نرسنگ کی پرنسپل پروفیسر فرح اعظمی نے رہنمائی فراہم کی۔ پروگرام میں بی ایس سی نرسنگ، ساتویں سمسٹر کے طلبہ نے شرکت کی۔ محمد ریحان اور زَرنگار نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جبکہ نندنی نے کلمات تشکر ادا کئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu